ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بورڈس اور کارپوریشنوں کے لئے کیا یہ حتمی فہرست ہے؟ اگلے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر نمائندگی دینے کا دعویٰ

بورڈس اور کارپوریشنوں کے لئے کیا یہ حتمی فہرست ہے؟ اگلے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر نمائندگی دینے کا دعویٰ

Thu, 13 Oct 2016 11:15:24    S.O. News Service

بنگلورو۔ 12؍اکتوبر (ایس او نیوز) سرکاری کارپوریشنوں اور بورڈس کے صدور اور نائب صدور نامزد کرنے کے سلسلہ میں پچھلے ایک مہینہ سے کئی فہرستیں تیارہوئیں اوربدل بھی گئیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی۔ پرمیشور نے ایک تازہ فہرست تیارکی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس فہرست میں سدارامیا اور پرمیشور کے طرفداروں کو زیادہ نمائندگی دی گئی ہے اور اہم بورڈس اور کارپوریشنوں میں بھی ان ہی دولیڈروں کے طرفداروں کو نمائندگی دی گئی ہے جس کی وجہ سے کانگریس کے دیگر لیڈروں کے درمیان ابھی سے ناراضی پائی جاتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس فہرست پر پارٹی ہائی کمان کی منظوری حاصل کرنے اگلے دو چار دنوں میں وزیراعلیٰ سدارامیا دہلی جارہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ آئندہ ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر سدارامیا اور پرمیشور نے ایسے لجس لیٹرس اور لیڈروں کو فہرست میں شامل کیا ہے جن سے پارٹی مضبوط ہو اور اگلے انتخابات میں پارٹی کو فائدہ ہو۔ سیاسی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے اب صرف دیڑھ سال باقی ہے اس وقت بورڈس اور کارپوریشنوں کے لئے وزیراعلیٰ اور کے پی سی سی صدر کی مرضی سے صدور اور نائب صدور نامزد کرنا کیا پارٹی کے مفاد میں ہوگا؟ اس مرحلہ پر نمائندگی نہ ملنے والے متوقع امیدوار اور ان کے لیڈران کہیں بغاوت پر نہ اتر آئیں۔ کہا جارہا ہے کہ سدارامیا چاہتے ہیں کہ جن لجس لیٹرس کو کابینہ میں جگہ نہ مل سکی اور پارٹی کے وہ امیدوار جو پچھلے اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کے بہت کم فرق سے چناؤہار گئے تھے انہیں بورڈوں اور کارپوریشنوں میں زیادہ نمائندگی دینی چاہئے تاکہ اگلے دیڑھ سال میں وہ نہ صرف اپنے حلقوں میں خود کو مضبوط بنائیں بلکہ ریاستی سطح پر بھی پارٹی کو طاقتور بناسکیں۔ سدارامیا کی یہ لاجک کہاں تک کامیاب ہوگی یہ ابھی سے کہنا قبل از وقت ہوگا۔ کیونکہ کانگریس کی یہ روایت رہی ہے کہ آخر لمحات میں فہرست میں اہم تبدیلیاں ہوجاتی ہیں۔ 


Share: